| Publisher |
Manjul Publishing House Pvt. Ltd. |
| Publication Year |
2025 |
| ISBN-13 |
9789355436337 |
| ISBN-10 |
9355436335 |
| Binding |
Paperback |
| Number of Pages |
380 Pages |
| Language |
(Urdu) |
| Weight (grms) |
500 |
| Subject |
Arts, Film & Photography |
"جادو نامہ ایک اہم قلم کار ، شاعر نغمہ نگار اور سنجیدہ سیاسی و سماجی شعور رکھنے والے دانشور کی سوانح حیات ہے۔ یہ کتاب جادو یعنی جاوید اختر کی زندگی کا سفر نامہ ہے، جن کا گھر یلو نام جادوان کے والد جاں نثار اختر کی نظم کے ایک مصرعے لمحہ لمحہ کسی جادو کا فسانہ ہوگا سے لیا گیا تھا۔ اور پھر یہ جادو پوری دنیا کے لئے جاوید اختر یعنی امر ستارہ بن گیا، آج اس امر ستارے کی جادوئی روشنی سے پوری دنیا محظوظ ہو رہی ہے۔ جاوید اختر کی ہمہ جہت خدمات کے اعتراف میں اب تک انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سمیت سیکڑوں اعزاز و ایوارڈ مل چکے ہیں۔ جادو نامہ میں جاوید اختر کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی شامل ہیں جو دلچسپ اور معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز و تعجب خیز بھی ہیں۔" "یہ سفر نامہ ایک اہم دانشور کی جد و جہد سے بھری زندگی کی مختصر داستان سے عبارت ہے، ایک ایسی داستان جو مختلف حالات میں زندگی جینے ، گزار نے اور بسر کرنے کا سلیقہ و شعور عطا کرتی ہے۔ پائمال راستوں پر سفر نہ کرنے اور اپنے لئے نئی راہ بنانے والے جاوید اختر کی زندگی اس جہاز کی طرح ہے جس نے مختلف بندرگاہوں پر انگر تو ڈالے ہیں لیکن کہیں مستقل قیام نہیں کیا ہے۔ زندگی کے ہر قدم پر کامیابی کی نئی عبارت لکھنے والے جاوید اختر کا مانتا ہیں کہ جہاں ہم پہنچ جاتے ہیں منزل اس مقام سے تھوڑی آگے ہی ہوتی ہے۔ جب تک منزل آگے نظر آتی ہے انسان زندہ رہتا ہے۔"
Arvind Mandloi
परिकल्पना व चयन अरविन्द मण्डलोई, संपादन व अनुवाद डॉ तारिक़ क़मर
Arvind Mandloi
Manjul Publishing House Pvt. Ltd.